i پاکستان

کیا ثالث امریکا کی ضمانتوں پر اعتماد کر سکتے ہیں؟، پاکستان میں ایرانی سفیر کا سوالتازترین

April 02, 2026

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایران سے مذاکرات کی امریکی خواہش پر سوالات اٹھا دئیے۔اپنے ایک بیان میں ایرانی سفیر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کی نیت ہے تو خطے میں فوجی کارروائیاں کیوں جاری ہیں؟ کیا مذاکرات کا نیا موقع دوبارہ حملے کی تیاری کے لئیوقفہ ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ایران پرانا فارمولا حملہ، جنگ بندی، مذاکرات، پھر حملہ مزید قبول نہیں کرے گا، کیا کوئی یقین دہانی ہے یہ سلسلہ دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا؟ کیا ثالث امریکا کی ضمانتوں پر اعتماد کر سکتے ہیں؟۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری غور کرے کہ بار بار وعدہ خلافی کون کررہا ہے ؟ آخر کیوں معاہدے ٹوٹتے ہیں؟ کیا یہ حکمت عملی ہے یا اعتماد کا بحران؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی