i پاکستان

کینیڈا میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریب، تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین،پرچم کشائی کی گئیتازترین

August 15, 2026

کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں پاکستان کے 79واں یومِ آزادی اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 150 ویں سالگرہ کے سلسلے کی تقاریب منعقد کیگئیں۔دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں موجود تینوں قونصلیٹ جنرلز نے پاکستان کا یومِ آزادی اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 150 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اس موقع پر ملک کی آزادی، قائدِ اعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کا جشن منانے کیلئے اوٹاوا میں مشن کی عمارت(چانسری) میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، جہاں حاضرین کو صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب میں پاکستان کے 80 ویں یومِ آزادی کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ قوم کے بانی قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 150 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی احاطہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی