i پاکستان

کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے 15فیصد رعایت کا اعلانتازترین

October 11, 2023

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے نے ٹکٹ پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 3 تا 15 اکتوبر کے درمیان ٹورنٹو سے پاکستان کے لیے ٹکٹس بک کرانے پر 15 فیصد رعایت ملے گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ 15 فیصد رعایت پر حاصل کردہ ٹکٹ پر یکم جنوری تا 31 مارچ کے دوران سفر کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی