وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کل کو سب قیدی یہ ہی کہیں گے ان کا علاج بھی پرائیویٹ اسپتالوں میں کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت ہم سب کو سرکاری اسپتالوں میں بھیجا گیا، ایک بار تو ڈاکٹروں نے ان کے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے حامی ڈاکٹر کو موبائل سے ویڈیو بناتے پکڑا تھا۔وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں حکومت کا موقف رجسٹرڈ کروانے کی کوئی گنجائش ہے تو حکومت ضرور ایسا کرے گی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے دورِ حکومت میں ہمارے ساتھ کیسی حرکتیں کرتے تھے، کس طرح کی زبان استعمال کرتے تھے؟۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی