بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں میزئی اڈا بازار میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو میزئی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب واقعے کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے باعث سڑک بلاک ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی