i پاکستان

کلرکہار،موٹروے پر گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق،6 زخمیتازترین

September 12, 2023

کلرکہار کے قریب موٹروے پر کار کو حادثے کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار کار آگے جانے والے مزدا لوڈر سے ٹکرا گئی، زخمیوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ فیملی لاہور سے پشاور جا رہی تھی۔ جاں بحق اور زخمی ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کر دیے گئے جبکہ تشویش ناک حالت میں مبتلا 2 افراد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی