i پاکستان

کم عمری کی شادیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمعتازترین

April 03, 2024

کم عمری میں بچیوں کی شادیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروائی جس میں کم عمری کی شادیوں کے سنگین نتائج اور 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کم عمری کی شادی کا مسئلہ نوجوان لڑکیوں اور عام لوگوں کیلئے بہت سنگین معاملہ ہے، کم عمری کی شادی اکثر لڑکیوں کی بچوں کے ساتھ بدسلوکی، استحصال اور کمزوریوں میں اضافی کرتی ہے۔ متن کے مطابق کم عمری کی شادی لڑکیوں کی زندگی اور صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے، ایوان اعلان کرتا ہے کہ ایک مضبوط، جامع اور متوازن معاشرے کی تشکیل کیلئے صحتمند ماں کا کردار بہت اہم ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کو کم عمری کی شادیوں کے سنگین خطرات اور نتائج سے آگاہ کیا جائے، جب تک کوئی شخص 18 سال کی عمر تک نہ پہنچ جائے اور نکاح خواں کو شناختی کارڈ نہ پیش کرے تب تک شادی نہ کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی