i پاکستان

کمشنر راولپنڈی کے انکشاف موقف کی تائید ہیں، مزید ضمیر جاگے تو دھاندلی والے کہاں جائیں گے، قیصر شریفتازترین

February 19, 2024

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصرشریف نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے انکشافات ہمارے موقف کی تائید ہیں، ان کی طرح مزید ضمیر جاگ گئے تو دھاندلی کرنے والے کدھر جائیں گے۔ قیصر شریف کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے لوگوں کے لیے سانس لینا دشوار ہوگیا، قومی حکومت کی کھچڑی 16 ماہ آزمائی گئی جس سے ملک کو فائدے کے بجائے نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا یا ایمرجنسی نافذ کرنا مسائل کا حل نہیں بلکہ حقیقی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، ان کاکہنا تھا کہ جہاں عوام اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان فاصلے بڑھتے ہیں تو نقصان ملک کا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد میں سو فیصد ناکام ہوا اور جعلی الیکشن کے نتیجے میں جو حکومت بنے گی وہ نہیں چلے گی۔ ان کاکہنا تھاکہ 23 فروری کو پشاور میں ملک گیر دھاندلی کے احتجاج کریں گے اور 25 فروری کو اسلام آباد میں جمہوریت بچا کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔ ان کاکہنا تھاکہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات ہمارے مقف کی تائید ہیں، ان کی طرح مزید ضمیر جاگ گئے تو دھاندلی کرنے والے کدھر جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی