i پاکستان

کندھ کوٹ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سیاح جاں بحق، تین افراد زخمیتازترین

June 12, 2025

سندھ کے ضلع کشمور کے علاقے تنگوانی میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک سیاح جاں بحق جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح کوئٹہ سے واپس آ رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے سیاحوں کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی نہ رکنے پر حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ابرار لاشاری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ میجر چولیانی، حسنین اور در محمد زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق نوجوان کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی