i پاکستان

کندھ کوٹ،پرانی دشمنی پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاکتازترین

May 31, 2024

کندھ کوٹ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں بخشاپور تھانہ کی حدود چھنکو پھاٹک کے مقام پر بھنگوار برادری کے 2 گروہوں میں فائرنگ ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 36سالہ شبیر، ا سکے 3 بیٹے 13سالہ مزمل ، 11سالہ ماجد اور 9سالہ شہزاد شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی