i پاکستان

کنڈیارو،قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ،3 افراد جاں بحقتازترین

March 12, 2024

کنڈیارو قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ نے موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں تین موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اورپولیس موقع پر پہنچ گئیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کے لیے جا رہے تھے، پولیس نے لاشوں کو کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی