i پاکستان

کوٹ ادو،مسافر بس نے گدھا ریڑھی سواروں کو کچل دیا، 5 افراد جاں بحق،3 زخمیتازترین

November 07, 2023

مسافر بس نے بے قانو ہو کر گدھا ریڑھی پر سوار مزدوروں کو کچل دیا جس سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ٹبی موچی والی سنانواں کے نزدیک پیش آیا، گدھا ریڑھی پر سوار افراد کوٹ ادو سے سنانواں مزدوری کیلئے جاتے ہوئے مسافر بس کی زد میں آئے۔ تیز رفتار مسافر بس راولپنڈی سے راجن پور جا رہی تھی، ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈیڈ شیٹ سے ڈھانپ دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی