i پاکستان

کوٹ رادھا کشن میں 2 سال کا بچہ گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ،لواحقین و علاقہ مکین سراپا احتجاجتازترین

August 10, 2026

قصور کے قصبے کوٹ رادھا کشن میں 2سال کا بچہ گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے محلہ فاروقیہ میں گیس کے پائپ تبدیل کرنے کیلئے کھدائی کی گئی تھی،جس میں بارش کا پانی جمع ہو گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2سالہ احمد کھیلتے ہوئے اس گڑھے میں گِر کر ڈوب گیا، بچے کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے واقعے کیخلاف رائیونڈ پر احتجاج کرتے ہوئیٹریفک بلاک کردی۔لواحقین نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔مقامی پولیس نے مظاہرین کوذمے داروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تاہم ان کا کہنا ہیکہ اعلی حکام کی یقین دہانی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی