i پاکستان

کوٹ رانجھا میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمیتازترین

June 27, 2025

سرائے مغل کے نواحی علاقے کوٹ رانجھا میں ایک خستہ حال دیوار گرنے سے دو کم سن بچے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔حادثے کے وقت بچے درخت سے جامن توڑنے کے لیے گزر رہے تھے کہ اچانک دیوار ان پر آگری۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 10 سالہ سجاد اور 8 سالہ سفیان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی بچے کی شناخت 8 سالہ ریاض کے طور پر کی گئی ہے۔زخمی بچے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا سبب دیوار کی بوسیدگی اور حالیہ بارشیں بنیں، جس نے کمزور دیوار کو مزید نقصان پہنچایا۔ بچے اتفاقا وہاں سے گزر رہے تھے جب دیوار گر گئی۔ورثا کے مطابق ایک جاں بحق بچے کے والد خود بھی چند ماہ قبل یوار کے نیچے آکر شدید زخمی ہو چکے تھے، اور اس حادثے کے نتیجے میں ان کی ٹانگ کاٹنا پڑی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی