i پاکستان

کوہاٹ ، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ملزم گرفتارتازترین

June 18, 2025

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے کوہاٹ میں ایک کارروائی کرتے ہوئے 2025 میں ہونیوالے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایکوہاٹ نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ملزم ریاض حسین کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا تعلق کرم سے ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو اسپیشل کورٹ امیگریشن سینٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخی پر گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری کو یورپ ملازمت پر بھجوانے کے 36 لاکھ روپے بٹورے تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری کو لیبیا بھجوایا وہاں سے غیرقانونی کشتی میں یورپ بھیجنے کی کوشش کی، دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور شہری کی موت ہوئی، ملزم کے 5 بینک اکائونٹ فریز کرائے گئے جس میں 60 لاکھ روپے موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی