i پاکستان

کوہاٹ‘ پولیس لائن مسجد دھماکے کے مزید 2 زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئےتازترین

September 21, 2026

پولیس لائن مسجد میں ہونے والے دھماکے کے مزید دو زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے، جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر رب نواز بھی شامل ہیں، جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک ریڑھی بان لڑکا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ 18 ستمبر کو کوہاٹ میں پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید ہوئے تھے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مقابلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی