i پاکستان

کوئٹہ، ایف بی آر کی کارروائی، چاندی فراڈ کے الزام میں دو سرکاری افسران گرفتارتازترین

April 14, 2026

ایف بی آر نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ میں کسٹمز کے 2 پریوینٹو افسران کو چاندی کے فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کسٹمز کے دو افسران کو 400 کلو سے زائد چاندی کو سیسے سے تبدیل کرنے(جعلی بنانے) کے سکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔کسٹمز پریوینٹو افسران عارف علی جمانی اور سمیع اللہ اچکزئی کو کوئٹہ سے لاہور منتقلی کے دوران اصل چاندی والی گاڑی تبدیل کرنے اس میں اور فراڈ کے الزام میں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ ان پر چاندی کے فراڈ میں ملوث ہونے الزام ہے۔ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق دونوں افسران کو اسٹیٹ ویئر ہاس سے چاندی کی محفوظ ترین ترسیل کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، کوئٹہ سے 36 سیل پیک ڈبوں میں رکھی گئی چاندی مذکورہ افسران کے سپرد کی گئی تھی۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے اصلی چاندی والی گاڑی ہی تبدیل کر دی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اسکینڈل سے بڑا انکشاف سامنے آیا۔چاندی لاہور پہنچنے پر جب عملے کے سامنے ڈبے کھولے گئے تو فراڈ کا انکشاف ہوا، تفصیلی جانچ میں 688کلو گرام چاندی میں سے400کلو گرام چاندی جعلی نکلی۔ایف بی آر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ دونوں افسران نے دانستہ طور پر اصل چاندی کو سیسے سے تبدیل کیا، خوردبرد کا انکشاف ہونے پر دونوں کسٹمز افسران کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا یے ۔اس حوالے سے ایف بی آر ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ واردات میں ملوث دیگر افراد اور اہلکاروں کے تعین کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی