i پاکستان

کوئٹہ، ڈاکٹر ماہ نور کی بینائی محفوظ اور وہ مکمل ہوش میں ہیں،اہل خانہتازترین

June 09, 2026

کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ خاتون کی بینائی محفوظ ہے، وہ مکمل ہوش میں ہیں اور بات چیت کر رہی ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہویء اہلخانہ نے بتایا کہ ڈاکٹرماہ نور کے جسم پر جلنے کے زخم سطحی نوعیت کے ہیں، متاثرہ حصوں سے مردہ جلد ہٹانے کا عمل جاری ہے، ڈاکٹر ماہ نور کی گرافٹنگ سے متعلق سرجریز مرحلہ وار کی جا رہی ہیں۔اہلخانہ نے مزید بتایا کہ ماہ نور کی بینائی محفوظ ہے اور ان کاعلاج جاری ہے، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نگرانی کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی