i پاکستان

کوئٹہ ، جائیداد کی خاطر 2 سوتیلے بھائیوں کو قتل کرکے لاشیں گھر میں دفنانے والا ملزم گرفتارتازترین

June 20, 2025

کوئٹہ میں لے پالک بھائی نے جائیداد کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں گھر کے صحن میں دفن کردیں۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے سرکی روڈ پر ایک شخص عدنان نے 6 ماہ قبل 2 افراد فیضان سلیم اور محمد سلمان کو جائیداد کی خاطر قتل کرکے ان لاشیں گھر کے صحن میں دفنا دی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ عدنان کو فیضان سلیم اور محمد سلمان کے والدین نے لے پالک بیٹے کے طور پر پالا تھا، بھائیوں کو دفنانے کے بعد ملزم نے گھر کرائے پر دے دیا۔پولیس کے مطابق واردات کی خبر پولیس کو ملزم عدنان کی بیوی نے دی جس کو ملزم نے کچھ عرصہ قبل طلاق دے دی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا اور گھر کو سیل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی