i پاکستان

کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، 3 افراد زخمی، ہسپتال منتقلتازترین

September 12, 2023

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینکا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے جس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی