i پاکستان

کوئٹہ میں ملازمین کا احتجاج گرینڈ الائنس کے مرکزی قائدین گرفتارتازترین

June 24, 2025

کوئٹہ پولیس نے صوبائی ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر گرینڈالائنس کے مرکزی قائدین کو گرفتار کرلیا۔گرینڈ الائنس کے مطابق گرفتاری احتجاج کے پیش نظر کی گئی، ملازمین نے وفاقی طرز پر مراعات نہ ملنے پر آج احتجاج کا اعلان کیا تھا۔گرینڈ الائنس کی کور کمیٹی کا کہنا ہیکہ قائدین کو مذاکرات کے بہانے بلا کر حراست میں لیا گیا، اب احتجاج مزید سخت کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کا بجٹ میں تنخواہوں میں شرح میں کم اضافے کے خلاف احتجاج جاری ہے، اس احتجاج کو وسیع کرتے ہوئے مظاہرین نے احتجاجا تمام سرکاری دفاتر اور سکولوں کو تالے لگا دئیے ہیں اور حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔دوسری جانب سرکاری دفاتر کی تالا بندی سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بالخصوص دور دراز سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ آنے والے افراد رل گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی