i پاکستان

کوئٹہ ، مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قلت شدت اختیار کرگئی،متعدد پیٹرول پمپس بند، کھلے پمپس پر گاڑیوں کی قطاریںتازترین

June 16, 2025

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ شہر کے متعدد پیٹرول پمپس بند پڑے ہیں جبکہ کھلے پمپس پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تفصیل کے مطابق کوئٹہ میں پیٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ شہر کے بیشتر پیٹرول پمپ بند پڑے ہیں۔ جہاں پیٹرول دستیاب ہے، وہاں لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ گاڑی سواروں سے لے کر موٹرسائیکل چلانے والوں تک ،ہر کوئی ایندھن کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر پیٹرول پمپ رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردئیے گئے ہیں، پیٹرول نہ ملنے سے سخت پریشانی ہے۔ پمپس مالکان کا موقف ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں کمی اور مانگ میں اضافہ ہوا ۔ جس کے باعث قلت نے جنم لیا۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ کوئٹہ یا بلوچستان میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں۔ غیرقانونی ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ جس کی وجہ سے مصنوعی قلت کا تاثر دیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی