کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 1 روز کے تعطل کے بعد بحال کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس روانہ ہو گئی۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی تھی۔واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے مقام پر ہونے والے بم دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی