کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ایک روز کے تعطل کے بعد ٹرین سروس بحال کر دی گئی ۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگئی ۔دوسری جانب پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی کوئٹہ پہنچ گئی۔کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل اور چمن کے لیے پیسنجر ٹرین تاحال معطل ہے۔ ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ٹرینیں مسافروں کی کم تعداد کے باعث معطل کی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی