کوئٹہ سے کراچی آنے والی المسلم کوچ کی چیکنگ کے دوران 9کلو چرس بر آمد کرلی گئی۔ پاکستان کوسٹ گارڈزکی اوتھل اورجیونی کے علاقے میں کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، المحمود کمپنی کی کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافرکوچ سے 4700کلومکس چھالیہ برآمد کیا۔ اس کے علاوہ جیونی کوسٹل ہائی و ے روڈپرسنگل کیبن گاڑی سے سگریٹ اورگٹکا برآمد کیاگیا،پاکستان کوسٹ گارڈز نے اشیا قبضے میں لیکرقانونی کارروائی شروع کر دی۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ماضی میں بھی المحمود ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافرکوچزسمگلنگ میں ملوث رہی ہیں،پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی