i پاکستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت زلزلے کے جھٹکےتازترین

March 19, 2024

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ منگل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی زیر زمین 35 کلو میٹر جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 150 کلو میٹر جنوب مغرب تھا۔ زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، چاغی، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، مستونگ، دالبدین سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد ریسکیو حکام کو ہائی الرٹ کر دیا، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی