کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہے،سڑکیں تالاب کامنظر پیش کر نے لگیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ،لورالائی بارکھان،موسی خیل،شیرانی،ژوب،قلعہ سیف اللہ،پشین،قلعہ عبداللہ،مستونگ،ہرنائی،سبی اورجھل مگسی میں تیزہواوں اورگرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش ہوئی،سب سے زیادہ تینتیس ملی میٹربارش لورالائی میں ریکارڈ کی گئی۔ شیرانی کے علاقیدہانہ سر کے مقام پرلینڈسلائنڈنگ کے باعث خیبرپختونخوا اوربلوچستان کیدرمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،سینکڑوں مسافر پھنس گئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کردیاگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی