i پاکستان

کوئٹہ‘ تیزاب گردی کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا چھٹا روزتازترین

June 12, 2026

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے۔کوئٹہ کے سول سنڈیمن اسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور غیر ہنگامی طبی سروسز بند رہیں۔ او پی ڈیز اور وارڈز سمیت دیگر سروسز کی بندش سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سول اسپتال میں تیزاب گردی کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی