i پاکستان

کوئٹہ،انتخابی نتائج کے خلاف سیاسی جماعتوں کی اپیل پر شٹر ڈاون ہڑتالتازترین

February 13, 2024

انتخابی نتائج کے خلاف بلوچستان بھر میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے شٹر ڈان ہڑتال،تمام چھوٹے بڑے کاروباری تجارتی مراکز اور دکانیں بند ۔تفصیلات کے مطابق انتخابی نتائج کے خلاف سیاسی جماعتوں کی اپیل پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ۔ ہڑتال کے دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری تجارتی مراکز اور دکانیں بند رہے ۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں انتخابی نتائج کے خلاف 4 جماعتی اتحاد کی جانب سے انتخابی نتائج کی درستگی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ بی این پی، پشتونخوامیپ، نیشنل پارٹی اور ایچ ڈی پی کے درمیان اتحاد پر غور کیا جا رہا ہے،چاروں قوم پرست جماعتوں میں تحفظ جمہوریت تحریک چلانے کی تجویز زیر غورہے۔ ذرائع کے مطابق چاروں جماعتوں نے آئندہ پی ڈی ایم طرز کی وفاقی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے ، چاروں جماعتوں کا سربراہی اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے، سربراہی اجلاس میں زیرغور تجاویز پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی