کوئٹہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں ہر قسم کے عوامی اجتماع اور ریلی کے لئے این اوسی لازمی ہوگی ،کسی کو بھی نیشنل ہائی وے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ حکومت مخالف نعروں اورٹریفک میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی، اسلحہ لہرانے اور لاوڈ اسپیکر پر بھی پابندی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی