i پاکستان

کوئٹہ،فلیٹ میں گیس لیکیج سے دھماکہ، ایک بچی جاں بحق،6افراد زخمیتازترین

January 11, 2024

کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں ایک فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ، ایک بچی جاں بحق جبکہ6افراد زخمی ہوگئے،دھماکے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع کی جانب روانہ ہوگئیں ، پولیس کے مطابق دھماکے سے فلیٹ کی چھت اور دیواریں منہدم ہو گئیں جبکہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،ایدھی ذرائع کے مطابق چھ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی جس کی عمر 3سے 4سال کے درمیان ہے، بچی کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی