کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکہ ہوا ہے ۔ جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچیجاں بحق ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے باعث گھر میں آگ بھی لگ گئی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں گیس لیکیج کے باعث پے در پے 3 دھماکوں میں 2 بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی