i پاکستان

کوئٹہ،گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا،3 افراد جاں بحقتازترین

March 13, 2024

کوئٹہ کے علاقے اچکزئی اسٹریٹ میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے باعث دھماکہ 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ اہلخانہ کے مطابق رات کو اچانک گیس اچانک بند ہوگئی، ہیٹر بند کرنا بھول گئے، سحری کے وقت آگ جلائی تو دھماکا ہو گیا۔ الخانہ کے مطابق واقعہ گیس کمپنی کی غلفت کی وجہ سے پیش آیا۔ دوسری جانب فیصل آباد کے جھمرہ روڑ پر گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا ہوگیا۔ پاس کے دو گھروں کی چھتیں بھی گرگئیں۔ ملبے تلے دب کر کمسن لڑکی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی