i پاکستان

کوئٹہ،پولیو ٹیم پر فائرنگ، سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار جاں بحقتازترین

August 01, 2023

کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے ٹیم پر حملہ کر دیا۔ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی