i پاکستان

کوہلو میں دہشتگردوں کے کمپانڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدتازترین

October 03, 2023

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے کمپانڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ لیویز حکام کے مطابق لیویز کیو آر ایف فورس نے کوہلو کی تحصیل کاہان میں کارروائی کی، یہ کارروائی 11 گھنٹوں تک جاری رہی جس میں 40 سے زائد لیویز افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے کمپانڈ سے 3 اینٹی ٹینک مائنز، 8 اے پی ایمز، 2 اے پی ایم ، 4 آر پی جی 7، 4 بی ایم 12 میزائل، 5 ہینڈ گرنیڈ اور ایک کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جب کہ اس دوران 7۔12 گن بھی برآمد ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی