i پاکستان

کوہلو،جاندران کے جنگلات میں لگنے والی آگ 15 کلو میٹر تک پھیل گئیتازترین

April 03, 2024

بلوچستان کے علاقے کوہلو کے جاندران کے جنگلات میں لگنے والی آگ 15 کلومیٹر تک کے پہاڑی علاقے میں پھیل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کا عملہ و افسران آگ پھیلنے کے باوجود موقع سے غائب ہیں، جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کیو آر ایف کے 220 اہلکاروں و افسران پر مشتمل 10 ٹیمیں آگ بجھانے پہنچ گئیں، کیو آر ایف کی امدادی ٹیموں کے پاس آگ بجھانے کے جدید آلات نہ ہونے کے باعث پھیلا کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے آگ پر قابو پانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاندران کے جنگلات میں لگی آگ 6 گھنٹے بعد بجھا دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی