i پاکستان

قوم پرستوں کو پارلیمنٹ سے باہر رکھ کر وفاق کی جڑیں کھوکھلی کی جا رہی ہیں، ڈاکٹرمالک بلوچتازترین

February 15, 2024

نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ قوم پرستوں کو پارلیمنٹ سے باہر رکھ کر وفاق کی جڑیں کمزور کی جا رہی ہیں،تربت میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بوگس ووٹ نکال کر نیشنل پارٹی کی جیتی ہوئی سیٹیں واپس کرے،انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں کوپارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس طرح کیالیکشن کروا کے وفاق کی جڑیں کھوکھلی کی جا رہی ہیں، الیکشن کمائی کا ذریعہ بن جائیں تو جمہوریت اور وفاق مضبوط نہیں ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی