i پاکستان

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہو گیاتازترین

September 12, 2023

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے مالی حالات سنگین ہوگئے ،ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں ،12تاریخ ہونے کے باوجود ملازمین کو اگست کی تنخواہیں نہ مل سکیں،وزارت خزانہ نے پیسے نہ دینے کے خبروں کی تردید جاری کی مگر پی آئی اے کو پیسے جاری نہیں کئے ،حکومت کی طرف سے مالی امداد نہ ملی تو پی آئی اے چند ماہ میں مکمل گراؤنڈ ہوجائے گی ترجمان پی آئی اے سے موقف کے لیے رابطہ کیاگیامگر انہوں نے کوئی جوا ب نہیں دیا۔  اس خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے مالی حالات  انتہائی سنگین ہوگئے پی آئی اے کے پاس اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں جس کی وجہ سے اگست کی تنخواہ ستمبر کی 12تاریخ ہونے کے باوجود ادا  نہ ہوسکی عام روٹین میں ملازمین کو 5تاریخ تک تنخواہ  مل جاتی ہے ۔پی آئی اے نے حکومت سے مالی مدد کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ای سی سی نے پیسے دینے کے بجائے معاملے پر کمیٹی بنادی وزارت خزانہ کی طرف سے پیسے نہ دینے کے حوالے سے خبر پر وزارت خزانہ نے ترید جاری کی مگر اب پی آئی اے  کے مالی  حالات مزید خراب ہوگئے ہیں کہ پی آئی اے کے پاس اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں

۔وزارت خزانہ نے ابھی تک  پی آئی اے کو عارضی ریلیف دینے کے لیے بھی پیسے جاری نہیں کئے ہیں۔ پی آئی اے نے قرضوں کے سود لیزنگ جہازوں کے کرائیوں اور گراؤنڈ سروسز کے بقایاجات کے لیے حکومت سے فوری طور پر خطیررقم مانگی تھی ۔ذرائع نے اس خبر رساں ادارے کو بتایاکہ اگر حکومت نے مالی مدد نہ کی تو چند ماہ کے اندار پوری پی آئی اے گراؤنڈ ہوجائے گی  واضح رہے کہ پی آئی اے کے پہلے ہی 35جہازوں میں سے 15جہازگراؤنڈ ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے سے رابطہ کیاگیامگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی