قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 250سے زائد حلقوں کے ووٹوں کی چھپائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عدالتوں میں انتخابی نشانات سے متعلق 90فیصد سے زائد کیسز نمٹا دیئے گئے، انتخابی امیدواروں کی جانب سے دائر صرف 10فیصد کیسز پر فیصلے ہونا باقی ہیں،ذرائع کے مطابق جن حلقوں سے متعلق درخواستیں نمٹا دی گئی ان کے بیلٹ پیپر کی چھپائی بھی شروع کر دی گئی، مجموعی طور پر 26کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے جائیں گے،دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ سکیم تیار کر لی ہے، ملک بھر میں 92ہزار 353پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی