قومی اسمبلی اجلاس میں غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت میں ہوا۔ رکن اسمبلی شازیہ مری کی جانب سے غزہ کے حوالے سے پیش کردہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں موجود تمام جماعتوں نے اس قرار داد پر دستخط کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوان اس دن کو اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کو قرارد یتا ہے، ہم اسرائیل کی جانب جنگ کی مذمت کرتے ہیں، جہاں حالیہ حملوں سے 21 قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جو ماہ مقدس میں امداد لینے کے لیے کھڑے تھے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری پر سیز فائر کے لیے زور دینے کے حوالے سے مزید فعال کردارا ادا کرے۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر گوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں، ہم ان کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ایک دفعہ بتا دیں کہ کیا انہوں نے ایک بار بھی کلبھوشن یادیو کا نام لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی