قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے 26سے 28فروری کی تاریخ تجویز کی گئی ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے سمری صدرمملکت کوبھیج دی گئی ہے،اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو بحال کردیا گیا ہے، لیگی امیدواروں انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابی عذر داریوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی