قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام اراکین اسمبلی کے لیے آفیشل ایم این اے کارڈ لازمی قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق ایم این اے کارڈ اور شناختی کارڈ کے بغیر اسمبلی ہال میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔اراکین کے حلف اٹھانے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے بھی ایم این اے کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے انتخاب میں بھی ایم این اے کارڈ کے بغیر ووٹ نہیں ڈالا جاسکے گا۔اب تک قومی اسمبلی سہولت مرکز سے صرف ستراراکین نے ایم این اے کارڈ حاصل کیے ہیں۔ مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین کیلییبھی کارڈ لازمی قراردیا گیا ہے۔حکام کاکہنا ہیکہ آج اورکل بھی سہولت مرکزکام کریگا لہذا نومنتخب اراکین اپنا اپنا کارڈ لازمی بنوائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی