i پاکستان

قومی اسمبلی،پی پی کو سندھ سے 10اور ایم کیو ایم کو 4مخصوص نشستیں الاٹ، نوٹیفکیشن جاریتازترین

February 23, 2024

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کیلئے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کو 10اور ایم کیوایم کو 4نشستیں دے دی گئیں،نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کی شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی رکن قومی اسمبلی منتخب کی گئی ہیں، پیپلزپارٹی کی شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، مہتاب راشدی، مسرت مہیسر، مہرین بھٹو، شازیہ ثوبیہ اور نازبلوچ بھی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئی ہیں،ادھر ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق، نگہت شکیل، سبین غوری اور رعنا انصار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی