i پاکستان

کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پیتازترین

September 23, 2023

پاکستان کی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس کی بھرپور کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات سمندر کے راستے پاکستان سے تازہ گوشت کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ واپس لے۔ یو اے ای نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان سے گوشت کی درآمد اگلے ماہ سے بند کر رہا ہے کیونکہ ایک نامعلوم کمپنی کی جانب سے غیرمعیاری گوشت بھجوایا گیا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ابتدائی تحقیقات کے بعدوضاحت بھی دی گئی تھی کہ اس کا ذمے دار ایک شپنگ کمپنی کے فریز کرنے کا سسٹم ہے۔ متعلقہ ایکسپورٹرز نے شپنگ کمپنی پر ہرجانے کا دعوی بھی کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی