i پاکستان

کر اچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیںتازترین

January 15, 2024

کراچی کے علاقے بن قاسم کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔ کراچی سے مسافروں کو لے کر جانے والی شالیمار ایکسپریس لاہور کی جانب رواں دواں تھی کہ پڈعیدن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ قبل ازیں گزشتہ سال مئی میں بھی شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثہ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے پہلے پیش آیا جہاں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی