قرآن کریم کے علوم کو پھیلانا ہر مسلمان مرد و عورت کی ذمہ داری ہے۔ نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اسلام آباد میں العصر سکول سسٹم کے زیر انتظامبامقصد زندگی کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔ انیق احمد نے تقریب میں موجود بچوں اور ان کے والدین سے کہا کہ ہماری نوجوان نسل سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ قرآن کریم ہمیں تسخیر کائنات کا درس دیتا ہے۔ ہمیں دنیا کو دین کا خادم بنانا ہے۔ دین اور علم کی بات کو آگے پھیلانے کیلئے خود کو آمادہ کرنا ہو گا۔ جن کے پاس علم ہے اور جو بے علم ہیں کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔ قرآن ذہن انسانی کی امامت تاقیامت کرتا رہے گا۔ قرآن کو سمجھے بغیر صاحب قرآن کو سمجھنا ممکن نہیں اور صاحب قرآن کو سمجھنے کیلئے قرآن کا سمجھنا ضروری ہے۔ علم خدا خوفی کا نام ہے۔ ہمیں تمام دنیاوی علوم میں توحید کو لازم رکھنا ہے ۔ علامہ اقبال نے کہا تھا کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ دنیا کے ہر علم کو مسلمان کرے۔ مزید یہ کہ آنحضور ۖ کی آمد عہد قدیم کا خاتمہ اور دورِ جدید کا آغاز ہے۔ اس سے قبل سکول کے بچوں نے مسئلہ کشمیر و فلسطین پر خوبصورت ٹیبلو پیش کیے اور حاضرین کی داد سمیٹی۔ تقریب کے آخر میں نمایاں کارکردگی کے حامل بچوں کو اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی