i پاکستان

کراچی، 3 مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاکتازترین

April 24, 2026

کراچی میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔تفصیل کے مطابق عبداللہ کالج کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، پولیس نے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون چھینا گیا سامان برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا۔اس کے علاوہ رضویہ جہانگیرآباد ندی کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ادھر ملیر سٹی میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقیکورنگی عوامی کالونی میں ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات پیش آئی جہاں 2 ڈاکو ہوٹل سے نقدی اور موبائل فون چھین کرباآسانی فرار ہوگئے۔ادھر ڈیفنس ویو میں 5 ڈاکوئو ں کی گھر میں ڈکیتی کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی، شہریوں نے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوں کی موٹر سائیکل کو زنجیروں سے باندھ دیا۔ڈاکوں نے شہریوں سے بچنے کے لئے فائرنگ کرتے ہوئے پیدل دوڑ لگا دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

ویڈیو میں تین ڈاکوں کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ 2ڈاکوں نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے، پولیس نے موٹرسائیکلوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ دوسری جانب سپیشل انوسٹیگیشن یونٹ نے کراچی کے بریگیڈ اور سپر مارکیٹ کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی شناخت محمد ریحان، احمد رضا، عمران خالد اور طارق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتارملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جبکہ متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب بھی تھے، گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں خاص طور پر ضلع وسطی اور شرقی میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان میں ملزم طارق اور عمران کا تعلق بین الاقوامی منشیات گروہ سے ہے جبکہ ملزمان بین الاقوامی منشیات ڈیلر فوزیہ کے انتہائی قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔واضح رہے گرفتار ملزمان شہر قائد میں منشیات کا منظم آن لائن نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی