i پاکستان

کراچی، ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئیتازترین

June 28, 2025

کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ پارکنگ میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا ، ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک فیل ہوگئے۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے کو گرائونڈ کر دیا گیا ہے، نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی