i پاکستان

کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیاتازترین

June 30, 2025

کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا، ایئرپورٹ پر پرندوں کی تاحال موجودگی محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے بڑا چیلنج بن گئی۔ ذرائع کے مطاقب دبئی سے کراچی آنے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع ملی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر دوران لینڈنگ کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔دبئی سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی، پرواز میں 170.سے زائد مسافر سوار تھے۔پرندہ ٹکرانے متعلق سول ایوی ایشن کی انجینئرنگ ٹیم کے ہمراہ پوسٹ فلائٹ انسپکشن کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے. بارشوں کے بعد کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے پرندوں کی بڑی تعداد کی موجودگی نے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے )کے حکام کو پریشا ن کر دیا ہے۔3 دن کے دوران صرف کراچی ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 2 واقعات ہوچکے ہیں،پرندے ٹکرانے سے ایک غیر ملکی ائیرلائن کا طیارہ گرائونڈ ہے۔نجی کمپنی کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو معمولی نقصان ہوا تھا، طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے ڈی جی ایئرپورٹ اتھارٹی نیاضافی برڈ شوٹر اور اقدامات کی ہدایت دے رکھی ہے۔ایئرپورٹ حکام نے تصدیق کی ہے کہ فلائی دبئی کے طیارے نے علی الصبح لینڈنگ کی، کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکراانے کی رپورٹ کی تھی، پوسٹ فلائٹ انسپکشن میں پرندے کی باقیات نہیں ملیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی