i پاکستان

کراچی، ایس آئی یو کی کارروائی میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل بھی برآ مدتازترین

April 29, 2026

کراچیکے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میںاسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ( ایس آئی یو )پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے مقابلہ کیا جس کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ایس آئی یو حکام کے مطابق کارروائی انتہائی مطلوب ڈکیت کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔پولیس ٹیم نے جیسے ہی ملزمان کو گھیرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر وارداتوں میں استعمال کی جا رہی تھی۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور جرائم کے نیٹ ورک سے متعلق بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی